ربیع الشھادۃ جشن میں تحقیقی مقالوں کے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیب.....

بارھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کے ضمن میں منعقد ہونے والے تحقیقی مقالوں کے مقابلے میں بھیجے جانے والے مضامین میں سے سب سے بہترڈاکٹر هادي شندوخ حميد کی تحریرکو قرار دیا گیا ہے کہ جس کا موضوع(استراتيجيّات القيادة في خطاب الإمام الحسين -عليه السلام-) ہے۔جبکہ دوسری پوزیشن ڈاکٹر طلال سلمان خليفة کے تحقیقی مقالے کو حاصل ہوئی کہ جس کا موضوع(المغايرة الأسلوبية بين خطبتي الإمام الحسين -عليه السلام-)ہے۔ اور تیسری پوزیشن حازم طارشة کے مقالے کو حاصل ہوئی کہ جس کا موضوع(التنمية البشرية في المسيرة الحسينيّة) ہے۔

یاد رہے کہ بارھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا آغاز بروز منگل(2شعبان 1437هـ) بمطابق(10مئی 2016ء) کو اس عنوان کے تحت ہو گا امام حسین علیہ السلام حریت کے چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں۔

تحقیقی مقالوں کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 75 مضامین بھیجے گئے کہ جن میں سے ہر ایک اپنی موضوع اور مواد کے حوالے سے اپنی مثال آپ تھا اور ان میں سے مذکورہ بالا مضامین کو سب سے بہترین مضمون قرار دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: