ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوبی شہر آفتاب میں انتسویں سالانہ کتابی نمائش منعقد کی گئی ہے اور اس میں سینکڑوں کتابی اداروں نے اپنے اپنے سٹال لگائے ہیں۔ کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال بھی شامل ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال اس وقت تہران میں جاری کتابوں کی عالمی نمائش کا مرکز بنا ہوا ہے سٹال میں موجود سینکڑوں فکری، ثقافتی، علمی اور سائنسی موضوعات پر مشتمل کتابیں لوگوں کو سٹال کی طرف کھینچے لاتی ہیں۔