پوری بشریت کو اس کے اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچانے کا واحد راستہ امام حسین(ع) کی درسگاہ ہے۔(اسماعلیوف جورجیا)

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے بروز منگل (2شعبان 1437هـ) بمطابق(10مئی 2016ء) کو شام کے وقت روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحن میں بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت ہوا: امام حسین(ع) حریت کا چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں۔

جشن کی افتتاحی تقریب سے جورجیا سے جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وفد کے رکن فارض اسماعیلوف نے خطاب کیا اور رسول خدا(ص) کے نواسے امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت پہ حاضرین کو مبارک باد پیش کی اور کہا: کہ امام حسین علیہ السلام شجرہ طیبہ کی شاخ ہیں اور امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام اور سیدہ نساء العالمین فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا جیسی عظیم اسلامی شخصیات کے بیٹے ہیں اس شجرہ طیبہ کے ثمر کا اثرکربلا کے میدان میں واضح طور پر دیکھا گیا۔

ہم آج تک اس ثمر سے مستفید ہو رہے ہیں اور یہ ثمر دنیا اور آخرت میں ہمیشہ باقی رہے گا امام حسین علیہ السلام کی برکات صرف مسلمانوں کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ مسلمانوں اور غیر مسلموں میں سے جو بھی انسان حریت، آزادی اور عزت و کرامت کا راستہ اختیار کرتا ہے امام حسین علیہ السلام کی برکات اس کے شامل حال ہو جاتی ہیں پوری بشریت کو اس کے اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچانے کا واحد راستہ امام حسین(ع) کی درسگاہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: