جب کسی انسان کے دل میں خدا کا خوف نہ ہو تو وہ یزید، داعش، تکفیری فرقوں اور ان کے اعوان و انصار کی مانند وحشی بھیڑیا بن جاتا ہے(صدر مجلس علماء کابل)

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بروز منگل (2شعبان 1437هـ) بمطابق(10مئی 2016ء) کو شام کے وقت روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحن میں بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت ہوا: امام حسین(ع) حریت کا چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں۔

جشن کی افتتاحی تقریب سے کابل کی مجلس علماء کے صدر محمد ابراہیم پاکیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: معزز مسلمانوں آپ رسول خدا(ص) کے اس فرمان میں غور کریں کہ جس میں آپ(ص) فرماتے ہیں میرے اہل بیت علیھم السلام کی مثال نوح(ع) کی کشتی کی مانند ہے جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جس نے بھی اسے چھوڑ دیا وہ ہلاک ہو گیا۔ آپ اس کشتی کے بارے میں غور کریں کہ جس میں اگر حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا بھی سوار نہیں ہوتا تو ہلاکت اس کا مقدر بن جاتی ہے لہٰذا اگر تمام مسلمان امن و سلامتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ امام حسین علیہ السلام کی نہج کی اتباع کریں۔

رسول خدا(ص) اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کرتے تھے بلکہ آپ(ص) ’’وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ * إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ‘‘ کے مصداق تھے رسول خدا(ص) نے فرمایا کہ حسین(ع) مجھ سے ہے اور میں حسین(ع) سے ہوں جس نے بھی اس سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جو اس سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے۔رسول خدا(ص) جب بھی کسی سفر سے واپس آتے تو پہلے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے گھر جا کر امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام سے ملتے ان کو چومتے اور پھر اس کے بعد اپنے گھر تشریف لے جاتے۔

وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے دشمنوں میں اضافہ ہوتا گیا
ظاہر میں اسلام کا دعوی کرنے والے اور باطن میں کفر کو چھپانے والے افراد نے امام حسین علیہ السلام کو شھید کیا حقیقت یہ ہے کہ جب کسی انسان کے دل میں خدا کا خوف اور ایمان نہ ہو تو وہ یزید، داعش، تکفیری فرقوں اور ان کے اعوان و انصار کی مانند وحشی بھیڑیا بن جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: