ربیع الشھادۃ جشن میں شریک وفود حضرت عباس(ع) کو ان کے بھائی امام حسین(ع) کے جشن میلاد پہ مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں مراسیمِ زیارت ادا کی گئیں کہ جس میں جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وفود شریک ہوئے۔

زیارت کی مراسیم کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم نے حاضرین سے خطاب کیا اور انہیں اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔

اس کے بعد حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔
اس تقریب میں شریک حوزہ علمیہ قم کے استاد شیخ ایمن مصری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عبادتی تقریب میں شرکت سے میرے اندر جو شعور اور احساس پیدا ہوا اس کو بیان نہیں کیا جا سکتاحضرت عباس علیہ السلام کے مرقد کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی زیارت پڑھنا اور اس عظیم عبادتی تقریب میں شرکت میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بہت بڑی توفیق ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: