ربیع الشھادۃ جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمان حضرت عباس(ع) کی ضریح میں.....

اس سال بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کے ضمن میں حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کو کھولنے اور وہاں سے تبرکات کو جمع کرنے کی مراسیم بھی شامل ہیں۔اس سلسلہ میں ربیع الشھادۃ جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کو بھی ان مراسیم میں شامل کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی سربراہی میں ضریح کو کھولنے اور وہاں سے تبرکات اور ہدایا کو جمع کرنے کی مراسیم تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئیں اس کے بعد خطیب نے حضرت عباس علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیھا کے فضائل بیان کیے اور ان کے حالات زندگی کے بعض پہلوؤں پہ روشنی ڈالی۔ پھر حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھی گئی اور عراق اور تمام مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس کے بعد علامہ صافی نے ضریح مبارک کا دروازہ کھولا اور جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں نے ضریح میں داخل ہونے کا شرف حاصل کیا۔

واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی 13 رجب 1437 ھ کو تنصیب کے بعد پہلی مرتبہ ضریح مبارک کو تبرکات اور ہدایا کی جمع آوری کے لیے کھولا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: