تصویری رپورٹ: معرض کربلا کتابی نمائش کی فکری و ثقافتی کرنیں....

بارھویں سالانہ ربیع الشھادۃ جشن کی تقریبات کے ضمن میں کتابوں کی لگائی جانے والی نمائش ’’معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ کی فکری و ثقافتی کرنوں سے استفادہ کرنے کے لیے کربلا اور دوسرے شہروں میں رہنے والے افراد کی بڑی تعداد ہر روز اس نمائش کو دیکھنے کے لیے آرہی ہے اور ہر آنے والا اس نمائش میں رکھی جانے والی کتابوں اور اس نمائش کے انتظامات کو سراہتے ہوئے نظر آ رہا ہے اس نمائش میں ہزاروں موضوعات پر مشمتل کتابیں رکھی گئی ہیں کہ جن میں سے ہر موضوع نمائش کو دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچے لاتا ہے۔

یاد رہے کہ نمائش کے لیے (3250) مربع میٹر رقبہ پہ خیمہ نما ہال نصب کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں کاؤنٹر لگائے گئے ہیں کہ جہاں نمائش میں شریک ناشرین اور کتابی ادارے اپنے اپنے سٹال لگائے ہوئے ہیں کہ جن کی تعداد 236سے زیادہ ہے ان میں زیادہ تر غیر ملکی اداروں کا تعلق لبنان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، سوريا، مراکش، كويت، سعودی عرب، إيران، برطانيہ، سپین، كینیڈا اور اٹلی سے ہے۔

واضح رہے کہ معرض کربلا الدولی للکتاب نامی یہ نمائش حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ بارہ سال سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: