طاغوتی حکومت کے خاتمے کے بعد اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے کربلا کے حرموں کا انتظام سنبھالنے والی کمیٹی کے رکن کے اعزاز میں تقریب.....

صدامی و بعثی حکومت کے سن 2003 میں خاتمے کے بعد اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مد ظلہ العالی کی طرف سے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے انتظامات سنبھالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی کہ جس میں سید محمد شمس الدین ھاشمی کو بھی شامل کیا گیا اور انہوں نے دونوں حرموں اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیر و ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا۔

سید شمس الدین ھاشمی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ربیع الشھادۃ جشن کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم سمیت خدام اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سید ھاشمی کی طرف سے روضہ مبارک میں مسلسل وعظ و نصیحت کی مجالس کے انعقاد اور بے شمار دوسری خدمات کو سراہا گیا اور انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: