تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہزاروں قدرتی پھولوں سے ضریح کی تزیین و آرائش

شعبان کے مہینہ کے پہلے دو ہفتے اہل بیت رسول کی برگزیدہ شخصیات کے جشن میلاد کے ساتھ خاص ہیں اور ان شخصیات میں حضرت عباس(ع) بھی شامل ہیں کہ حضرت عباس(ع) کی ولادت باسعادت 26 ہجری کے آج ہی جیسے دن یعنی چار شعبان کو ہوئی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام خدام اور خاص طور الکفیل نیٹ ورک کے ارکان امام زمانہ(عج) اور تمام امت مسلمہ کو اس پرمسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس موقع پہ پورے حرم کو مختلف آرائشی اشیاء کے ذریعے سجا رکھا ہے۔ حضرت عباس(ع) کی ضریح کو ہزاروں پھولوں کی مدد سے بنائے گئے بڑے بڑے خوبصورت گل دستوں سے سجایا گیا ہے جس نے نئی ضریح کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔

ضریح کو سجانے کے لیے جن پھولوں کو استعال کیا گیا ان میں زیادہ مقدار ان پھولوں کی ہے: (الأنتوريم)، و(الزنبق)، و(الورد الهولندي)، و(كلايول)، و(روز)، و(لالة)، و(كاميليان)، و(الجوري)، و(المحمدي).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: