ربیع الشھادۃ جشن کے مہمانوں کا کربلا کے دو بڑے میڈیکل اداروں کا دورہ.....

بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ جشن کی تقریبات اس عنوان کے تحت جاری و ساری ہیں: ’’امام حسین(ع) حریت کا چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں‘‘

جشن کی تقریبات کے ضمن میں عراق اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا کہ جن میں سب سے پہلے مہمانوں کو الکفیل ہسپتال میں لے جایا گیا مہمانوں نے الکفیل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یہاں موجود طریقہ علاج اور طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

اس کے بعد مہمانوں نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے بنائے گئے زین العابدین ہسپتال کا دورہ کیا اور اس جدید ترین ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

مہمانوں میں موجود جرمنی سے تعلق رکھنے والے اشتيفان فريدريك نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے تعمیر کیے گئے ان بڑے منصوبوں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں حقیقت میں یہ منصوبے تعمیر، جدید ترین مشینری اور طریقہ علاج کے حوالے سے باعث فخر و اعتزاز ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: