امام حسین علیہ السلام کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کے دن روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کرنے کے لیے ایک عبادتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ربیع الشھادۃ جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بارھویں سالانہ ربیع الشھادۃ جشن کی تقریبات کے ضمن میں منعقد ہونے والی یہ عبادتی تقریب تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے مجلس ادارہ کے رکن الحاج فاضل عوز نے حاضرین سے خطاب کیا اور انہیں اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔
اس کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے بھائی علمدار وفا کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کی گئی۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خدام نے حرم کا مخصوص ترانہ (نداء العقيدة) پڑھا۔
جس کے بعد شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جس میں حضرت عباس علیہ السلام کے فضائل و مناقب کا ذکر کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی قربانیاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں شریک افغانستان کے معروف عالم دین شیخ طالب الدین قدیری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی شرکت کو اس محفل اور جشن میں باعث فخر و اعزاز قرار دیا۔