میں نے عراقی عوام کی آنکھوں میں امام حسین(ع) کا نور اور کینہ کے مقابلے میں محبت کو دیکھا ہے(ڈاکٹر ديمتري خاركاشوف)

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 5 شعبان 1437 ھ بمطابق 13 مئی 2016 ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہوئی کہ جس کی تقریبات چار دن تک اس عنوان کے تحت جاری رہیں:’’امام حسین(ع) حریت کا چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں‘‘

اختتامی تقریب سے ایشیائی وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسکو یونیورسٹی میں فلسفے کے استاد ڈاکٹر ديمتري خاركاشوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چھٹی مرتبہ عراق اور کربلا کی زیارت سے مشرف ہوا ہوں کہ جن میں سے پانچ مرتبہ مجھے عراق کے جنوبی شہر بصرہ سے کربلا تک اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ پیدل سفر کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا اس سفر میں میں نے عراقی عوام کی آنکھوں میں امام حسین علیہ السلام کا نور، فساد کے مقابلے میں اصلاح کی مدد و نصرت، کفر کے مقابلے میں ایمان، بغض و کینہ کے مقابلے میں عشق و محبت اور ظالموں کے مقابلے میں مظلومیت کی مدد کو دیکھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: