امام حسین(ع) کا قضیہ کسی مذہب یا کسی خاص گروہ سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کا تعلق پوری انسانیت کے ساتھ ہے(ڈاکٹر محمد ایمن عبد الخالق)

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے بارھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 5 شعبان 1437 ھ بمطابق 13 مئی 2016 ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہوئی کہ جس کی تقریبات چار دن تک اس عنوان کے تحت جاری رہیں:’’امام حسین(ع) حریت کا چراغ اور شھادت کی مشعل راہ ہیں‘‘

اختتامی تقریب سے افریقہ اور یورپ سے آئے ہوئے وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ایمن عبد الخالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا حقیقت میں امام حسین علیہ السلام کا قضیہ کسی مذہب یا کسی خاص گروہ سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کا تعلق پوری انسانیت کے ساتھ ہے امام حسین علیہ السلام آج تک ہر انسان کی عقل کامل اور زندہ ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔امام حسین علیہ السلام نے اپنے آپ کو اور اپنے عزیز و اقارب کو دنیاوی سلطنت اور ذاتی مفادات کی خاطر قربان کرنے کے لیے قیام نہیں کیا تھا بلکہ امام حسین علیہ السلام فقط اسی مقصد کی خاطر قیام کیا جس کے پیش نظر ان کے بھائی ان کے والد اور ان کے نانا نے قیام فرمایا تھا کہ جنہوں نے پوری دنیا میں الٰہی عدالت اور عدل و انصاف کے نفاذ کی خاطر قیام کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: