الکفیل ہسپتال نے تمام عراقی عوام کو بہت ہی کم معاوضہ کے بدلے میں طبی سہولیات مہیا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہیلتھ انشورنس کو متعارف کروایا گیا ہے۔
اس انشورنس پیکیج میں ایک لاکھ پچھتر ہزار عراقی دینار کے انشورنس کارڈ کے ذریعے الکفیل ہسپتال میں ضرورت کے وقت ساٹھ لاکھ عراقی دینار کے اخراجات پر مشتمل علاج کروایا جا سکے گا۔