انجینئرنگ کالج کے طلاب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں.....

انجینئرنگ کالج کربلا کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے طلاب نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کی عبادتی مراسیم کی ادائیگی کے بعد طلاب نے روضہ مبارک کے بجلی کے نظام سے آگاہی حاصل کرنے اور اپنے مضمون کے حوالے سے اپنی معلومات میں اضافے کی خاطر حرم کے گریڈ سٹیشن، الیکٹریکل کنٹرول روم اور حرم کے مختلف داخلی حصوں کا دورہ کیا۔

طلاب کے ساتھ آئی ہوئی پروفیسر لبنی عبدالرزاق نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حرم کی زیارت اور متعلقہ مقامات کے دورے کا مقصد طلاب کو الیکٹریکل انجینئرنگ کے جدید ترین عملی امور سے آگاہی اور ان کی معلومات اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: