عباس عسکری یونٹ کی جانب سے جاری جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ورکشاپ کا اختتام.....

عباس عسکری یونٹ کی الکفیل اکیڈمی برائے فرسٹ ایڈ نے جنگ کے دوران زخمیوں کو فرسٹ ایڈ مہیا کرنے کے طریقوں کی تعلیم دینے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا جس میں عباس عسکری یونٹ، علی اکبر برگیڈ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بعض خدام نے حصہ لیا۔

جرمنی اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی اس ورکشاپ میں نظری اور عملی طور پر جنگی حالات میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کی تعلیم و تربیت دی گئی اور اس ورکشاپ کے دوران زیادہ تر مشقیں الکلینی کمپلیکس اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں کی گئیں۔

بروز اتوار 7 شعبان 1437ھ بمطابق 15 مئی 2016ء کو اس ورکشاپ کا اختتام ہوا کہ جو مذکورہ اکیڈمی کی طرف سے منعقد کی جانے والی پہلی ورکشاپ تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: