عباس عسکری یونٹ کے 1000 جوان بغداد کی حفاظت کریں گے.....

عباس عسکری یونٹ کے بغداد ڈویژن کے کمانڈر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ بغداد کے موجودہ خراب حالات اور بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر عباس عسکری یونٹ نے بغداد کی حفاظت اور سیکورٹی فورسز کی مدد کی خاطر اپنے 1000 جوانوں کو ہر حوالے سے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

عباس عسکری یونٹ کے ترجمان علی سبتی کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کو سیکورٹی فورسز کے احکامات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: