ایران میں منعقد ہونے والے حفظ و تلاوت کے مقابلے میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی شرکت.....

ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والے تیتسویں سالانہ بین الاقوامی حفظ و تلاوت کے مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

عالمی شہرت یافتہ قاری سید حسنین حلو کی سربراہی میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے وفد نے اس مقابلے میں تلاوت و حفظ قرآن مجید کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کے ذریعے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 قاریان قرآن نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: