مقدس روضوں کے میڈیا نمائندوں سے علامہ صافی(دام عزہ) کی ملاقات.....

عراق میں موجود مقدس روضوں میں کام کرنے والے میڈیا کے نمائندوں نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور میڈیا کے کردار اور طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں علامہ صافی نے مقدس روضوں میں کام کرنے والے میڈیا کے ارکان کے پُر خلوص کام کو سراہا اور ہر طرح کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے مقدس روضوں میں ہونے والی تعمیر و ترقی کو دنیا تک پہنچانے اور لوگوں کی دینی و ثقافتی تربیت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے پہ زور دیا۔
میڈیا کا ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ہے ہمارے پاس دو طرح کے میڈیا پروگرام ہیں پہلی قسم کے میڈیا پروگرام ایک خاص نہج پہ چلتے رہتے ہیں اور ان میں ان پروگراموں کو شامل کیا جاتا ہے کہ جو عام طور پر پہلے سے مختلف شکلوں میں میڈیا پہ موجود ہیں البتہ دوسری قسم کے پروگراموں کو ہم ہجومی پروگراموں کا نام دے سکتے ہیں کہ جن میں موجود موضوعات خود بخود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور ہر ایک ان کی طرف کھچا چلا آتا ہے۔ہمیں لوگوں کی دینی و ثقافتی تربیت کے لیے دوسری قسم کے پروگراموں کا طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: