نیمہ شعبان کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت میں سرگرم مقام امام مھدی(عج) کے خدام۔۔۔۔۔

حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جشن میلاد کے موقع پہ کئی ملین زائرین کربلا کے مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں 15 شعبان کو کربلا آنے والے مومنین حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت سے فارغ ہونے کے بعد خاص طور پر اس پُر مسرت مناسبت پہ اپنے وقت کے امام سے منسوب کربلا میں واقع مقام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کے لیے جاتے ہیں اور وہاں اپنے وقت کے امام کو ان کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مقام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انتظامی امور کے انچارج الحاج نزار غنی خلیل نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ہمارے ادارے نے نیمہ شعبان سے پہلے ہی زائرین کے استقبال اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے اور امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بھی ہر طرح کے اقدامات پیشگی کر لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ مقام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی تعمیر تقریبا 150 سال پہلے کی گئی کہ جس کا سبب یہاں بعض کرامات کا رونما ہونا تھا۔اس وقت یہ مقام اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک سیکشن شمار ہوتا ہے اور اس کے تمام اداری امور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: