شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام سلیمانیہ میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایک اعلی سطحی وفد نے علامہ شیخ صلاح کربلائی کی سربراہی میں قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کے دوران شہید ہونے والے پیش مرگہ ملیشیا کے جوانوں کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمی جوانوں کی عیادت کے لیے سلیمانیہ کا دورہ کیا اور شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو روضہ مبارک کی طرف سے متبرک تحائف اور مالی ہدیے پیش کیے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد جب سلیمانیہ ائرپورٹ پہ پہنچا تو کردستان کی صوبائی فوج پیش مرگہ کے اعلی افسران، علاقے کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات اور اعلی حکومتی عہداروں نے ان کا استقبال کیا اور ایک مشترکہ پریس کانفرسن میں شرکت کی۔

اس کے بعد وفد نے شہداء کے گھروں میں جا کر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پھر وفد زخمیوں کی عیادت کے لیے ان کے گھروں میں گیا اور ان سے ملاقات کی اور ان کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلئے کیا کا یہ پہلا دورہ نہیں ہے بلکہ اس مقصد کے لیے روضہ مبارک کے خدام عراق کے طول و عرض میں سینکڑوں دورے کر چکے ہیں اور ان کی ہر طرح کی مالی و معنوی امداد کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔

روضہ مبارک کے وفد نے تازہ شہر اور قریۃ البشیر کا بھی دورہ کیا اور وہاں شہر کی بحالی کے لیے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: