سابق ایم ایل سی سراج مہدی کی علامہ صافی(دام عزہ) سے ملاقات

ہندوستان کے شہر لکھنؤ سے آئے ہوئے تین رکنی وفد نے آج سابق ایم ایل سی سراج مہدی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں متعدد دینی و سماجی امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان میں مذہبی ثقافت کی ترویج و اشاعت کے لیے لائحہ عمل اور دو طرفہ تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ہندوستانی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مسلسل دو مرتبہ لکھنؤ میں جشن امیرالمومنین(ع) کے انعقاد پہ روضہ مبارک کے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور علامہ صافی کو لکھنؤ آنے کی دعوت دی اور ان کی لکھنؤ آمد کو وہاں کے مومنین کے ایمان میں تقویت کا ذریعہ قرار دیا۔

وفد نے عراق آنے والے ہندوستانی زائرین کی بعض ویزا مشکلات اور عراق میں پیش آنے والے بعض مسائل کا بھی علامہ صافی سے ذکر کیا اور ان کے حل کے لیے ارباب اختیار سے بات کرنے اور مثبت قدم اٹھانے کے لیے کہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: