تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت کے گنبدوں کے نئے رنگ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی توسیع اور تعمیرِنو کے منصوبہ کے تحت روضہ مبارک کے صحن پہ چھت ڈالی گئی تاکہ زائرین کے لیے موسم کی شدت سے محفوظ وسیع جگہ فراہم کی جا سکے۔ یہ منصوبہ متعدد مراحل پر مشتمل ہے کہ جس میں سے تمام بنیادی مراحل پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں کہ جن میں چھت کی تعمیر، چھت کے اندرونی حصہ کی تغلیف اور بہت سے دیگر کام شامل ہیں۔

صحن کی چھت کے اوپر2 طرح کے گنبد تعمیر کیے گئے ہیں:

پہلی قسم کے گنبد حجم میں نسبتا چھوٹے ہیں کہ جن کی تعداد 14معصومین علیھم السلام کی تعداد کے مناسبت سے 14 ہے۔ ان میں سے ہر گنبد کا قطر 5 میٹر اور اونچائی 3 میٹر ہے۔

جبکہ دوسری قسم کے گنبدوں کی تعداد 4 ہے کہ جو چھت کے چاروں کونوں پہ تعمیر کیے گئے ہیں یہ چاروں گنبد حجم کے اعتبار سے نسبتا بڑے ہیں ان میں سے ایک گنبد حضرت ام البین سلام اللہ علیھا کے نام سے منسوب ہے جبکہ باقی تینوں گنبد حضرت عباس علیہ السلام کے تینوں مادری بھائیوں کے نام منسوب ہیں کہ جنہوں نے واقعہ کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حال ہی میں ان تمام گنبدوں کی بیرونی سطح پہ خوبصورت اور دیدہ زیب نقش و نگار پر مشتمل کربلائی کاشی(کاشانی ٹائل) لگائی گئی ہے کہ جس سے چھت اور گنبدوں کا بیرونی منظر مزید دیدہ زیب ہو گیا ہے۔

کاشانی ٹائلز سے تغلیف کے بعد لی جانے والی ان گنبدوں کی بعض تصاویر کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: