مسجد سھلہ میں منعقد ہونے والے بقیۃ اللہ سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

بروز منگل 16 شعبان 1437ھ بمطابق24 مئی 2016 ء کو حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جشن میلاد کی مناسبت سے مسجد سھلہ میں بقیۃ اللہ سیمینار کا انعقاد ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد اور بہت سی دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید سے شروع ہونے والی اس تقریب سے مسجد سھلہ کے اداری انچارج ڈاکٹر مضر سید علی خان مدنی نے خطاب کیا۔اور حاضرین کو اس پر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔

اس کے بعد دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سیدعلاء الدین موسوی (دام توفيقه) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آباء و اجداد سے اہل بیت علیھم السلام کی محبت اور امام زمانہ علیہ السلام کی معرفت کا جو ورثہ حاصل کیا ہے اسے آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہمارا فریضہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: