روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے شھداء کے خاندانوں کے لیے تحائف اور مالی امداد.....

بروز بدھ(17شعبان 1437هـ)بمطابق(25مئی 2016ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز الحوراء الزینب(ع) کی طرف سے دفاعِ وطن کے فتوی کے صدور کے 2سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں شھداء کے خاندانوں کے علاوہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی(دام توفيقه) اور مختلف دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی کرتےہوئے سید سعد الدین نے خطاب کیا اور شھداء کی عظمت اور بلند مرتبہ کے بارے میں احادیث نبوی کی روشنی میں گفتگو کی۔

اس کے بعد شھداء عقیدہ کے نام سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی کہ جو حشد شعبی کی بہادری اور قربانیوں کے بارے میں بنائی گئی ہے۔

تقریب کے آخر میں عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شھداء کے خاندانوں میں متبرک و مالی تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: