عباس عسکری یونٹ کے وفد کی مراجع عظام سے ملاقات اور پریس کانفرنس.....

عباس عسکری یونٹ کے ایک وفد نے کمانڈر میثم زیدی کی سربراہی میں نجف اشرف میں موجود مراجع عظام اور معروف دینی شخصیات سے ملاقات کی تاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو ان کی نصیحتوں کے سائے میں مزید آگے بڑھایا جائے۔

عباس عسکری یونٹ کے انچارج کمانڈر میثم زیدی اور یونٹ کے جوانوں نے مراجع عظام میں سے آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم(مد ظلہ العالی)،آیت اللہ شیخ محمد اسحاق الفیاض(مد ظلہ العالی) اور آیت اللہ شیخ بشیر النجفی(مد ظلہ العالی) سے ملاقات کی مراجع عظام نے عباس عسکری یونٹ کے دلیرانہ کارناموں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فتح و نصرت کی دعا کی۔آیت اللہ حکیم نے کہا کہ انشاء اللہ فتح و نصرت ہمارا ہی مقدر ہے۔ جبکہ آیت اللہ بشیر النجفی نے قریۃ البشیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عباس عسکری یونٹ کے ہاتھوں سے قریۃ البشیر کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا۔

مراجع عظام اور بزرگ علماء سے ملاقات کے بعد کمانڈر میثم زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس ملاقات کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور مستقبل کے حوالے سے مراجع عظام کے ارشادات کی روشنی میں فلوجہ، موصل اور تلعفر کو آزاد کروانے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں کردستانی فوج پیشمرگہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا بھی ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: