روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اعلیٰ سطحی وفد حرم امام رضا(ع) میں.....

روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی دعوت پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز مشہد پہنچا کہ جہاں اس نے روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

مشہد جانے والے وفد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال عبد الرسول دباغ ، دونوں حرموں کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے ارکان اور نور الکفیل کمپنی اورالکفیل ہسپتال کے نمائندے شامل تھے۔

وفد میں شامل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے رکن جعفر سعید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: ہمارے اس دورے کا مقصد مختلف منصوبوں میں دو طرفہ تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات و صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے وفد نے روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے متعدد منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے اور عراق میں جاری مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں میں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی طرح سے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ نے بھی عراق میں جاری متعدد منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: