الکفیل سکاؤٹس کی چار روزہ ورکشاپ۔۔۔۔۔

گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بچوں کو دینی اور ثقافتی امور کی تربیت کے لیے متعدد پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہی پروگراموں میں الکفیل سکاؤٹس کی ورکشاپ بھی شامل ہے کہ جو چار دن تک جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔

روضہ مبارک کے فکروثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس کی اس چار روزہ ورکشاپ میں سکاؤٹس کے مختلف یونٹوں کے چوبیس سربراہان نے شرکت کی کہ جن کا انتخاب پورا سال ہفتہ وار ہونے والی ورکشاپس اور دیگر تربیتی پروگراموں میں حاصل کردہ نمبروں اور مہارت کی بنیاد پر کیا گیا۔

پہلے تین دن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکف ہال میں سکاؤٹس کے مختلف پروگرام منعقد ہوئے جب کہ چوتھے روز شیخ کلینی کمپلیکس میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران سکاؤٹس کو دینی ثقافتی اور سائنسی معلومات پر مشتمل دروس دئیے گئےاور اسی طرح سے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے انہیں مختلف فنی کاموں کی تربیت بھی دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: