قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے چھٹیوں میں قرآن و دین شناسی کا شارٹ کورس.....

رسول خدا(ص) کا فرمان ہے کہ اپنی اولاد کو تین چیزوں کی تعلیم دو:
1:۔ اپنے نبی(ص) سے محبت
2:۔ اہل بیت رسول(ص) سے محبت
3:۔ تلاوت قرآن
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں طلاب کو قرآن و دین شناسی کا شارٹ کورس کروانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ شارٹ کورس فقہی، عقائدی، اخلاقی اور تلاوت و حفظ قرآن کے دروس پر مشتمل ہے۔
کورس میں داخلے کے لیے ناموں کے اندراج کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس کی آخری تاریخ 10 جون 2016ء ہے۔ جبکہ کورس کی ابتداء عید الفطر کے فورا بعد ہو گی۔
ناموں کا اندراج قرآن انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر قرب حرم أبي الفضل العباس (عليه السلام) مقابل باب الإمام موسى الكاظم ( عليه السلام ) میں کیا جا رہا ہے داخلے کے خواہش مند طلاب کے لیے داخلہ فارم کے ہمراہ دو تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی کو جمع کروانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرف سے ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں طلاب کو دینی ثقافت سے آراستہ کرنے کے لیے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جن میں سے ایک قرآن و دین شناسی کا یہ شارٹ کورس بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: