روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جدید مانیٹرنگ سسٹم ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے توسیع اور تعمیرِ نو کے منصوبوں میں جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ بھی شامل تھا کہ جو اس وقت ہر حوالے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور عنقریب اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

اس مانیٹرنگ سسٹم کے پروجیکٹ کا کام الموشور الرقميّ نامی کمپنی کو دیا گیا کہ جس نے روضہ مبارک کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے زیر نگرانی اس منصوبہ کو مقررہ وقت میں مطلوبہ فنی مہارت کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا اس مانیٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح (27شعبان 1437هـ) بمطابق(4جون 2016ء) کو کیا جائے گا۔

یہ مانیٹرنگ سسٹم مندرجہ ذیل امور پر مشتمل ہے:

1:۔ (Workstation) سے مربوط (iface) سکرین کہ جو 24 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔

2:۔ (Storage system)

3:۔ (Electronic archiving system) اور (Dzstre Recovery).

4:۔ (Video analysis system).

5:۔ (face detection system) کہ جو کسی بھی خطرے سے آگاہی کے نظام کے ساتھ مربوط ہے.

6:۔ مختلف جگہوں پہ نصب سینکڑوں کیمروں کا نظام کہ جو گاڑیوں کی چیکنگ اور بارودی مواد کی نشاندہی کرنے والے پروگراموں سے لیس ہیں اور اسی طرح یہ نظام Jack Hill System پر بھی مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: