تصویری رپورٹ: شعبان کی آخری شب جمعہ میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے زائرین.....

شعبان کا مہینہ رسول خداحضرت محمد (ص) کے ساتھ منسوب ہے اور اس مہینہ میں بہت سے عبادتی اعمال کے بجا لانے کے بارے میں بہت زیادہ روایات وارد ہوئیں کہ جن میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت بھی شامل ہے۔

آج شعبان کے مہینہ کی آخری شب جمعہ تھی کہ جس میں عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین نے کربلا آکر حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔ زائرین نے خاص طور پر عراق اور دوسرے اسلامی ممالک میں امن و امان کی صورتِ حال کی بہتری اور داعش اور دیگر دہشت گردوں کی نابودی کی دعائیں کیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے شعبان کی آخری شب جمعہ میں زیارت کا شرف حاصل کرنے والے زائرین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں کہ جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: