الکفیل ہسپتال کی طرف سے پہلے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کا اجراء.....

بروز اتوار (28شعبان 1437هـ) بمطابق(5 جون 2016ء) کو الکفیل ہسپتال نے ایک شہید کے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ جاری کرکے اس انشورنس سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔

الکفیل ہسپتال کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ اس وطن اور مقدس مقامات کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے احمد صبیح عبد کے خاندان کو ہسپتال کی طرف سے پہلا ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ جاری کر کے اس سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سکیم الرھام انشورنس کمپنی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے کہ جس کا مقصد شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات پر مشتمل سستا ترین علاج مہیا کرنا ہے۔

واضح رہے الکفیل ہسپتال نے تمام عراقی عوام کو بہت ہی کم معاوضہ کے بدلے میں طبی سہولیات مہیا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہیلتھ انشورنس کو متعارف کروایا گیا ہے۔

اس انشورنس پیکیج میں ایک لاکھ پچھتر ہزار عراقی دینار کے انشورنس کارڈ کے ذریعے الکفیل ہسپتال میں ضرورت کے وقت ساٹھ لاکھ عراقی دینار کے اخراجات پر مشتمل علاج کروایا جا سکے گا۔

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(07602344444 - 07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: