لندن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح.....

اہل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں قرآن مجید کی تلاوت و تفسیر اور قرآنی احکامات کی نشرواشاعت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے نا صرف عراق کے تمام شہروں میں اپنی شاخیں کھولی ہیں بلکہ ملک سے باہر بھی اس مشن کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلہ کی ایک کَڑی کے طور پر قرآن انسٹی ٹیوٹ نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اپنی ایک شاخ کا افتتاح کیا ہے تا کہ وہاں کے مومنین تک روضہ مبارک کے واسطہ سے قرآنی ثقافت کی روشنی کو پہنچایا جا سکے۔

ابتدائی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ ضیاء الدین زبیدی نے خطاب کیا اور اس قرآنی سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور اسی طرح سے روضہ مبارک میں ہونے والی تعمیر و ترقی کا بھی ذکر کیا۔

تقریب سے لندن کی معروف شخصیت آیت اللہ سید فاضل میلانی نے بھی خطاب کیا کہ جس میں انہوں نے روضہ مبارک کو اس سنٹر کے قیام پہ مبارک باد پیش کی اور مومنین کے لیے اس سے استفادہ کی دعا کی۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پہ اس قرآنی سنٹر کے قیام میں مختلف حوالوں سے تعاون کرنے والے افراد کو اعزازی سندیں اور تحائف بھی دئیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: