نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(مد ظلہ العالی) کے دفتر کی طرف سے سال کی ابتداء میں چھپنے والے دینی مناسبات اور اسلامی مہینوں کی ابتدائی متوقع تاریخوں کے کیلنڈر میں مذکور ہے کہ 6 جون 2016 کو شام 7 بج کر 6 منٹ پر نجف اشرف کے افق پہ ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس چاند کی قسم المنار سے نسبت(3,26%)اور اس کی عمر 37 گھنٹے اور 3 منٹ ہو گی جب کہ اس کا افق سے ارتفاع 13.56 ڈگری ہو گا اور غروب کے بعد13 منٹ تک نظر آتا رہے گا۔
6 جون 2016 کی شام کو نجف اشرف میں چاند نظر آنے کی صورت میں عراق اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ماہ رمضان 1437 ھ کی پہلی تاریخ 7 جون 2016 کو ہو گی۔