عراق میں تعینات فرانس کے سفیر مارك باريتي نے ایک وفد کے ہمراہ آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے بعد روضہ مبارک کے الکفیل میوزیم کا بھی دورہ کیا۔
فرانسیسی سفیر نے میوزیم میں موجود نوادرات اور تاریخی اشیاء کو دیکھ کر میوزیم کو تاریخی خزانہ قرار دیا اور انہیں نمائش کے لیے پیش کرنے کا طریقہ اور ان کی حفاظت کے لیے کیے گئے انتظامات کو کافی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے انتظامات اور نوادرات کی حفاظت کے لیےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا کے چند بڑے عجائب گھروں میں ہی دیکھنے میں ملتا ہے۔
وفد کو امام زین العابدین علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآنی نسخے کی بھی زیارت کروائی گئی اور قدیم ترین اشیاء بھی دکھائی گئیں اور ان کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی گئی۔
مارك باريتي نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود نوادرات کی جمع آوری اور حفاظت پہ جہاں تعجب اور خوشی کا اظہار کیا وہاں ان تمام امور کو حرم میں ہونے والی بھرپور ترقی کا عکاس قرار دیا۔