العمید سکول کی طالبہ کی بورڈ میں پہلی پوزیشن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سکولز میں شامل العمید گرلز سکول کی طالبہ فاطمة حيدر علي مهدي نے چھٹی جماعت کے بورڈ کے امتحان میں 100 فیصد نمبر لے کر پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے مذکورہ طالبہ کی حوصلہ افزائی اور اس کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی اور طالبہ کو حرم کی طرف سے تحائف اور انعامات دئیے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کھولے گئے سکول تعلیم و تربیت اور اندرونی نظام کے حوالے سے عراق کے بہترین سکول شمار ہوتے ہیں(2015-2016ء) کے درسی سال کے اختتام پہ ہونے والے سالانہ امتحانات میں العمید گرلز سکول نے 100 فیصد، العمید بوائز سکول نے 97 فیصد اور سید الماء بوائز سکول نے 94 فیصد کامیاب نتائج دے کر عراق کے بہترین سکولوں میں خود کو درج کروا لیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: