حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کی بہار ماہ رمضان ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہر روز ختم قرآن کی محفل منعقد ہوتی ہے کہ جس میں عراق کے عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن ہر روز ایک سپارہ کی تلاوت کرتے ہیں جس کی بدولت وہ اس مبارک مہینہ میں ختم قرآن کا شرف حاصل کریں گے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی ختم قرآن کی یہ محفل ہر روز شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوتی ہے پہلے دن سے ہی اس محفل میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اس محفل میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مؤذنین اور قاریان قرآن میں سے الحاج مصطفى الصراف، الحاج أسامة الكربلائي، سيد حسنين الحلو، سيد مصطفى الغالبي اور الحاج عادل الكربلائي بھی روزانہ تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرتے ہیں۔