روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں روزانہ افطار کا خصوصی اہتمام.....

روایات میں روزہ دار کو افطار کروانے کا بہت زیادہ ثواب بیان ہوا ہے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو مومن ماہ رمضان کی رات کو اپنے کسی ایک مومن بھائی کو افطار کرواتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کے نامہ اعمال میں ایک مومن غلا م کو آزاد کرنے کا ثواب لکھتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں رمضان المبارک کے مہینہ میں خصوصی پروگراموں اور رمضانی سرگرمیوں کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے اور انہی میں سے ایک روضہ مبارک کی طرف سے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آئے ہوئے زائرین کو حرم کے صحن میں اور بیسمنٹ میں مغرب کے وقت افطاری پیش کی جاتی ہے اور ہر روز 3000 افراد کے لیے افطار پیکٹ تیار کیے جاتے ہیں کہ جو آذان مغرب سے چند لمحے پہلے زائرین میں تقسیم کر دئیے جاتے ہیں۔ شب جمعہ اور دیگر مناسبات کی راتوں میں ان کی تعداد کو بڑھا کر 10000 پیکٹ کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زائرین کو افطاری پیش کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک کے سروس سیکشن کے سپرد کی گئی ہے کہ جس کے ارکان مکمل خلوص کے ساتھ زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل نظر آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: