فلوجہ سے آئے ہوئے آئی پی ڈیز میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امداد کی تقسیم.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے قائم کردہ آئی پی ڈیز کی امدادی کمیٹی نے آج فلوجہ سے آنے والے آئی پی ڈیز میں بڑی مقدار میں غذائی سامان اور مالی امداد تقسیم کی۔

عامریہ میں لگے ہوئے آئی پی ڈیز کے کیمپ میں فلوجہ سے آنے والے ہزاروں افراد رہ رہے ہیں کہ جنہیں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(مد ظلہ العالی) کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور تمام مومنین کو ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ دینی قیادت کے حکم کی تعمیل اور انسانی بنیادوں پر مذکورہ کمیٹی نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیےغذائی مواد، پیڈسٹل فینز، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی بڑی مقدار میں فلوجہ سے آنے والے آئی پی ڈیز میں تقسیم کر رہی ہے اور غذائی مواد کے علاوہ کمیٹی آئی پی ڈیز میں پیسے بھی تقسیم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو خود خرید سکیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن کے ارکان کی ایک کمیٹی مستقل طور پر اس کیمپ میں آئی پی ڈیز کو طبی امداد مہیا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلوجہ کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے اس وقت سیکورٹی فورسز اور عسکری رضا کار آپریشن کر رہے ہیں اور عام شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: