ماہ رمضان اور الکفیل کی سستی ترین دوکان.....

دنیا کے اکثر مسلمان ممالک کی طرح رمضان کے مہینہ میں عراق میں بھی کسی حد تک مہنگائی ہوجاتی ہے اور اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اب عراقی عوام کو اس مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والی نور الکفیل کمپنی کے سٹورز سے ہر چیز انتہائی سستے داموں مل جاتی ہے۔

الکفیل کی دوکانوں میں عام دنوں میں بھی اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ ریٹس سے کم ہوتی ہیں اور کوالٹی کے اعتبار سے بھی الکفیل کی اشیاء پورے بازار سے بہتر ہیں۔

نور الکفیل کمپنی نے ماہ رمضان کی آمد پہ اپنی بہت سی مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کر دی ہیں اور ہر طرح کی اشیاء خورد و نوش کو سستے داموں عوام تک پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں موجود الکفیل کی تمام شاخوں میں صبح سے شام تک خریداروں کا رش لگا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: