شھداء کے خاندانوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے رمضان المبارک میں غذائی مواد کی تقسیم.....

دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مومنین کے خاندانوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر روضہ مبارک ماہ رمضان میں شھداء کے خاندانوں میں غذائی مواد تقسیم کر رہا ہے ہر خاندان کو ایک کارڈ دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ الکفیل شاپنگ سنٹر کی کسی بھی شاخ سے وہاں موجود اشیاء خورد و نوش کی بڑی مقدار لے سکتے ہیں۔

بروز بدھ 9 رمضان المبارک 1437 ھ بمطابق 15 جون 2016 ء کو روضہ مبارک نے عراق کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے شھداء کے خاندانوں کو مدعو کیا اور انہیں روضہ مبارک کے مہمان خانہ میں افطار کروایا گیا۔

اس حوالے سے امام حسن ہال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی کہ جس میں شھداء کے خاندانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عدنان جلو خان موسوی نے خطاب کرتے ہوئے شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور روضہ مبارک کی طرف سے شھداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے اختتام پہ شھداء کے خاندانوں کی اس تقریب میں آمد پہ شکریہ ادا کیا گیا اور تمام مدعو خاندانوں میں غذائی مواد کے حصول کےلیے کارڈ تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: