تصویری رپورٹ: ختم قرآن کی محفل میں مومنین کا بے انتہاء رش.....

رسول اکرم حضرت محمد (صلى الله عليه وآله وسلم) کا فرمان ہے: (لكلّ شيء ربيعٌ وربيعُ القرآن شهر رمضان) ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کی بہار ماہ رمضان ہے۔

نبی کریم(ص) کے اسی فرمان کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے روضہ مبارک میں ماہ رمضان کے دوران ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا ہے یہ محفل ہر روز روضہ مبارک میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں ہر روز ایک سپارہ پڑھا جاتا ہے۔

اس قرآنی محفل میں مومنین کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے جوار میں تلاوت قرآن کا شرف حاصل کرتی ہے۔

ختم قرآن کی اس محفل کے چند مناظر آپ ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: