الکفیل میوزیم میں مخطوطات کے حصے کا افتتاح.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پاس تاریخی مخطوطات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ان مخطوطات میں تاریخ کی نامور شخصیات کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط، کتابیں اور یادداشتیں وغیرہ شامل ہیں۔ ان مخطوطات کے لیے الکفیل میوزیم میں ایک خاص حصہ مختص کیا گیا ہے اور اس حصے کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے تا کہ ہر شخص انہیں دیکھ سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کے انچارج الحاج صادق لازم جاسم نے بتایا ہے کہ ان مخطوطات کو شیشے سے بنے ہوئے مخصوص صندوقوں میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے مخطوطات کے شوکیسز میں ایک آٹو میٹک نظام لگا ہوا ہے کہ جو شوکیسز میں موجود نمی اور حرارت کو کنٹرول رکھتا ہے اور اندر کے موسم کو مخطوطات کے لیے مناسب رکھتا ہے۔

مخطوطات کو 9 شوکیسز میں رکھا گیا ہے کہ جن میں سے ہر شوکیس کی لمبائی (2,5م) اور چوڑائی (1,25م) ہے۔

واضح رہے مخطوطات کی نمائش اور حفاظت کے لیے اس طرح کے شوکیسز عراق میں پہلی مرتبہ الکفیل میوزیم میں استعمال ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: