ہم ایسے شہر میں جشن منا رہے ہیں کہ جو قدیم ترین تہذیب و تمدن، پہلے باقاعدہ حکومتی و انسانی قوانین، علم، علماء، ادباء اور شعراء کا گہوارہ ہے(سید محمد اشیقر)

عراق کے شہر حلہ میں جس مقام پہ حضرت علی علیہ السلام نے ڈوبتے ہوئے سورج کو واپس پلٹایا تھا اسی مقام پہ بروز سوموار (14 رمضان المبارک 1437هـ) بمطابق(20جون 2016ء) کو نویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں پورے ملک کی نامور شخصیات اور مقدس حرموں کے وفود نے شرکت کی کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) بھی شامل تھے۔

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) نے خطاب کیا اور حاضرین کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم ایسے شہر میں اس جشن کو منا رہے ہیں کہ جو قدیم ترین تہذیب و تمدن، پہلے باقاعدہ حکومتی و انسانی قوانین، علم، علماء، ادباء اور شعراء کا شہر ہے۔

ہماری بہادر مسلح افواج اور مقدس دفاع میں حصہ لینے والے عسکری رضاکار عراق کی مقدس سرزمین کوداعش کی نجاست سے پاک کررہے ہیں اور عراق کی آخری بالشت تک کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور عنقریب ہم یہ خوشخبری سنیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: