جشن امام حسن مجتبیٰ (ع) کی تقریبات کا آغاز.....

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے عراقی شہر حلہ کے مقام رد الشمس میں بروز سوموار(14 رمضان المبارک 1437هـ) بمطابق(20جون 2016ء) کو نویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں پورے ملک کی نامور شخصیات اور مقدس حرموں کے وفود نے شرکت کی کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) بھی شامل تھے۔

حلہ کو امام حسن علیہ السلام کا شہر قرار دینے کے لیے کوشاں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

اس کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن کی تقریبات میں سے سب سے پہلے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے نام سے منسوب عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پرچم کشائی کے بعد مذکورہ بالا تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے جشن کے انتظامی انچارج انجینیئر حسن علی حلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی آنکھوں کی ٹھنڈک امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا جشن میلاد منا رہے ہیں لیکن یہ سال گزشتہ سالوں سے اس حوالے سے مختلف ہے کہ اس وقت ہمیں ہماری مسلح افواج اور عسکری رضاکاروں کی طرف سے داعش کے دہشت گردوں پہ فتوحات اور غلبے کی خوشخبریاں مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔

اس کے بعد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سید محمد اشیقر نے خطاب کیا اور حاضرین کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم ایسے شہر میں اس جشن کو منا رہے ہیں کہ جو قدیم ترین تہذیب و تمدن، پہلے باقاعدہ حکومتی و انسانی قوانین، علم، علماء، ادباء اور شعراء کا شہر ہے۔

اس کے بعد بحرین سے تعلق رکھنے والے معروف عربی شاعر سید حسن العالی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اپنے قصیدہ کی ابتداء اس شعر سے کی:
(قُمْ للعراق عراقِ الوحي والرُّسُلِ *** ومهبطِ الفخرِ والإيثارِ والرِّسَلِ).

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ترانہ پڑھنے والے گروپ نے بھی جشن میں قصائد پڑھ کے داد تحسین حاصل کی۔

اہل بیت علیھم السلام کے حضور مقامی لوک شاعری میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا شرف ابو محمد میاحی اور معروف عربی نوحہ خوان عمار الکنانی نے حاصل کیا اور اپنے اشعار میں اس پُر مسرت مناسبت کے ذکر کے ساتھ ساتھ داعش کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کا اختتام شھداء کی تصاویر، کتابوں اور فنی شہپاروں کی نمائش کے افتتاح پہ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: