الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے امام حسن مجتبیٰ(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے محفل میلاد.....

امام حسن علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی پُر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے بروز منگل (15رمضان المبارک 1437هـ) بمطابق(21 جون 2016ء) کو امام حسن علیہ السلام ہال میں دوسری سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی کہ جس میں الکفیل سکاؤٹس کے ارکان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد علی بدری نے سکاؤٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا اور حاضرین کو اس پُر مسرت جشن کے حوالے سے مبارک باد پیش کی اور الکفیل سکاؤٹس کی سرگرمیوں اور طریقہ کار کے حوالے سے گفتگو کی۔

محفل کے اختتام پہ الکفیل سکاؤٹس کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری فلم بھی حاضرین کو دکھائی۔ اور اسی طرح سے سکاؤٹس نے مختلف ترانے اور قصیدے بھی پڑھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: