نویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ(ع) کے ضمن میں شھداء کی تصاویر اور خطاطی کے نمونہ کی نمائش.....

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زیر سرپرستی نویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی تقریبات عراق کے شہر حلہ میں واقع مقام رد الشمس میں جاری ہیں۔ جشن کے ضمن میں داعش اور دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مومنین کی تصاویر اور خطاطی کے شہپاروں کی نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے۔

شھداء کی تصاویر کے علاوہ داعش کے خلاف جاری جنگ کے مناظر کی کچھ تصاویر بھی رکھی گئی ہیں نمائش کو دیکھنے والے افراد شھداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جلد مکمل فتح و نصرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش شباب الحمزہ فورم کے تحت کام کرنے والے مؤسّسة أنامل الحضارة کی طرف سے لگائی گئی ہے اور اس نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) نے کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: