روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سےحرم امام رضا(ع) کے لیے پانچ لاکھ کربلائی سجدہ گاہوں کا ہدیہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن کے سربراہ الحاج خلیل ھنون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندہ کو بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے حرم امام رضا علیہ السلام کو پانچ لاکھ کربلائی سجدہ گاہوں کا ہدیہ پیش کیا ہے کہ جس میں سے دو لاکھ سجدہ گاہیں مشہد پہنچا دی گئی ہیں اور باقی تین لاکھ سجدہ گاہوں کو عنقریب پہنچا دیا جائے گا۔

الحاج خلیل نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی اکثریت نماز پڑھنے کے لیے کربلائی سجدہ گاہ کو ترجیح دیتی ہے جب کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں کربلا کی مٹی سے بنی ہوئی سجدہ گاہوں کی تعداد زائرین کی طلب کے مقابلے میں کافی کم ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حرم امام رضاعلیہ السلام کے اداری انچارج نے کربلا سے بڑی تعداد میں سجدہ گاہیں منگوانے کا حکم دیا۔

لہٰذا جب ہمیں اس بارے میں معلوم ہوا تو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے خصوصی احکامات پہ سجدہ گاہوں کی ایک بڑی تعداد حرم امام رضا علیہ السلام میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: