لاکھوں عزاداروں نے حضرت علی(ع) کے یوم شھادت ان کے روضہ مبارک میں پُرسہ پیش کیا.....

عراق اور بیرون ملک سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے حضرت امام علی علیہ السلام کا یوم شھادت نجف اشرف میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا۔21 رمضان المبارک 1437 ھ بمطابق 27 جون 2016ء کی رات روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام میں سر شام زائرین کی بہت بڑی تعداد آنا شروع ہو گئی تھی کہ جو 21 رمضان المبارک کی صبح تک لاکھوں تک پہنچ گئی۔

عزاداروں نے حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دے کر مولا کو ان کی شھادت کا پرسہ پیش کیا اور عزداری برپا کی۔

21 رمضان المبارک کی ساری رات ماتم داروں کے جلوس روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام میں آتے رہے اور اپنے مخصوص انداز میں اہل بیت علیھم السلام کو اس مصیبت عظمیٰ پہ تعزیت اور پرسہ پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ اور نجف اشرف کی مقامی حکومت اور مقامی انجمنوں کی طرف سے زائرین کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کی ولادت با سعادت اللہ کے گھر خانہ کعبہ میں ہوئی اور کوفہ میں اللہ کے ہی گھر میں 19 رمضان المبارک کو پوری کائنات سے بڑھ کر شقی القلب ابن ملجم نے نماز کی حالت میں امام علیہ السلام کے سر اقدس پہ زہر میں بجھی تلوار کی ضربت لگائی جس کے بعد آپ(ع) نے 21 رمضان المبارک 40 ھ کو جام شھادت نوش کیا اور آپ(ع) کو وصیت کے مطابق خفیہ طور پر نجف اشرف میں دفن کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: