شب قدر میں عبادت اور حضرت علی (ع) کی شھادت پہ عزاداری کے قیام کے لیے مومنین کی بہت بڑی تعداد امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرم میں.....

شبہائے قدر میں سے دوسری رات کو شب بیداری و عبادت کرنے اور حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پہ پرسہ پیش کرنے اور عزاداری کے قیام کے لیے مومنین کی بہت بڑی تعداد نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔

دونوں مقدس حرموں میں ہر طرف زائرین اپنے مولا کی شہادت پہ عزاداری کرتے ہوئے نظر آئے جہاں بھی نظر پڑتی وہاں زائرین ماتم و عزاداری، نماز و عبادت اور تلاوت و دعا میں مشغول نظر آئے۔

مقدس حرموں کی طرف سے زائرین کی متوقع کثیر تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے سے ہی وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے اہل بیت علیھم السلام سے مروی روایات کے مطابق شب قدر رمضان کی تین راتوں میں سے ایک ہے کہ جو انیس، اکیس اور تئیس رمضان کی راتیں ہیں۔ اہل بیت علیھم السلام کی طرف سے ہمیں ان تینوں راتوں کے شب قدر کے طور پر احیاء کا حکم دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: